0

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ساہیوال کے زیر اہتمام خصوصی افراد میں معاون آلات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

(Publish from Houston Texas USA)

(طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)

تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی ویژن اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ساہیوال کے زیر اہتمام خصوصی افراد میں معاون آلات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ضلع ساہیوال کے 191 خصوصی افراد میں مجموعی طور پر 110 وہیل چیئرز، 65 سفید چھڑیاں، 11 واکنگ فریم اور 5 آلہ سماعت تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاصمہ نورین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عباس چوہان، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد شفیق اور ثوبیہ اکرم، سوشل نیڈ آفیسر امجد علی ڈھکو اور سپرنٹینڈنٹ ملک عبداللہ ارشاد بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک نے کہا کہ خصوصی افراد میں معاون آلات کی فراہمی حکومت پنجاب کا ایک انقلابی اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا یہ مشن جاری و ساری رہے گا اور خصوصی افراد کے لیے جتنے بھی فنڈز درکار ہوں گے، وہ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے معاون آلات کی تقسیم پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عباس چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شروع کیے گئے عوامی فلاحی منصوبے اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام، ہمت کارڈ اور خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کی تقسیم جیسے اقدامات کا کریڈٹ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کو جاتا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر مستحق افراد تک ان کا حق پہنچانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاصمہ نورین نے معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور محکمہ کی جانب سے فلاحی سرگرمیاں مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں