0

ساہیوال میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈویژنل لیول پر کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کے سلسلہ میں ہاکی اور کراٹے گرلز کے ٹرائل کا انعقاد کیا گیا۔

(Publish from Houston Texas USA)

(طیب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)

ساہیوال میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈویژنل لیول پر کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کے سلسلہ میں ہاکی اور کراٹے گرلز کے ٹرائل کا انعقاد کیا گیا۔ ٹرائلز میں کراٹے اور ہاکی کی گرلز کھلاڑیوں کا ڈویژنل لیول کی ٹیم کے لیے چناؤ کیا گیا۔ کراٹے ٹرائلز ظفر علی سٹیڈیم جبکہ ہاکی ٹرائلز ہاکی گراؤنڈ ساہیوال میں ہوئے۔ ٹرائلز کے دوران ڈویژنل سپورٹس آفیسر ساہیوال چوہدری نثار الحق نے بتایا کہ ٹرائلز میں ڈویژنل لیول پر کھلاڑیوں کا چناؤ کیا جا رہا ہے جو 10 فروری کو لاہور میں کھیلنے کے لیے روانہ ہوں گی۔ کھلاڑیوں کی سلیکشن ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور سینیئر کھلاڑیوں سے کروائی گئی۔ ویٹ لفٹنگ، تیکوانڈو اور والی بال کے ٹرائلز 22 فروری کو ہوں گے جس میں ڈویژن پر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری نثار الحق، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مہر عامر رشید، سپرنٹینڈنٹ محمد قیوم خان، تحصیل سپورٹس آفیسر اوکاڑہ فاطمہ رسول نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں