0

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر نے سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاءالدین حق نواز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران سیکورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے جیل انتظامیہ سے بریفنگ لی اور مختلف بیرکس، کچن، فارمیسی اور ہنرمند اسیران پروگرام کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ جیلوں میں اصلاحی ماحول کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے قیدیوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری مہم کے تحت جیل میں پودا لگایا اور مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں