0

ای بز پنجاب کے تحت لائیوسٹاک افسران کے لیے جامع تربیتی سیشن کا انعقاد

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

فیصل آباد: ضلع فیصل آباد میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تحت ای بز پنجاب (eBiz Punjab) اقدام کے حوالے سے محکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری آفیسرز، سینئر ویٹرنری آفیسرز اور ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسرز کے لیے ایک جامع تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔

تربیتی سیشن کی صدارت ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے کی، جبکہ ڈاکٹر روبینہ انجم ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک اور ڈاکٹر سہیل احمد انجم ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک بھی اجلاس میں شریک تھے۔ تربیت ڈاکٹر عبدالرزاق واہلہ، ماسٹر ٹرینر و فوکل پرسن ای بز ضلع فیصل آباد و بزنس فیسلیٹیشن سنٹر فیصل آباد نے فراہم کی۔

انہوں نے شرکاء کو ای بز پنجاب پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیجیٹل بزنس رجسٹریشن، سروس ڈیلیوری کے طریقہ کار اور لائیوسٹاک سے وابستہ کاروباری افراد کی سہولت کاری کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ ای بز پنجاب اقدام کا بنیادی مقصد ڈیجیٹل گورننس کو مضبوط بنانا، عوامی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا اور پنجاب بھر کی طرح ڈویژن فیصل آباد میں بھی لائیوسٹاک کے شعبے میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں