0

پراونشل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4 ارب 29 کروڑ روپے کے منصوبوں کا جائزہ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیرصدارت تحصیل پھالیہ میں پراونشل ڈویلپمنٹ پروگرام (Provincial Development Programme) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ چوہدری وحید حسن گوندل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 4292.19 ملین روپے کی لاگت سے تحصیل بھر کی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں جن میں نکاسی آب، ڈسپوزل سٹیشن، انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینکس، گٹر، ٹرنک گٹر، پائپ لائنز، گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت، گندے پانی کو صاف کرنے کے پلانٹس، پارکس اور سٹریٹ لائٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، معیار اور فنڈز کے موثر استعمال کے حوالے سے غورو خوض ہوا۔ اجلاس میں تعمیراتی سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ، فیلڈ وزٹس میں بہتری، شفافیت کو یقینی بنانے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں