(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے پاکستان راجہ رفعت مختار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ چوہدری منیر مسعود مارتھ کی خصوصی ہدایت پر منڈی بہاؤالدین میں ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر ،ڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات سرکل عظمت سندھو کی زیر صدارت انسانی سمگلنگ کے خلاف آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں ڈی ایس پی صدر سید حسنات حسین شاہ ، پی ایس او ٹو ڈی پی او انسپکٹر ریاست علی جندران ، بیورو چیف روزنامہ سماء و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب ، ندیم اشرف ، راجہ حمزہ ایوب کے علاوہ سول سوسائٹی، ایف آئی اے ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عدیل حیدر ڈپٹی کمشنر ، سید عبدالرحیم شیرازی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عظمت سندھو کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلر ملک اور قوم کے دشمن ہیں ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا، انسانی اسمگلنگ ایک گھناونا جرم ہے، انسانی اسمگلر نوجوانوں کو سہانے سپنے دکھا کر ہنستے بستے گھرانے اجاڑ دیتے ہیں، شرکاء کا کہنا تھا کہ انٹی ہیومن ٹریفکنگ اقدامات کو مزید موثر بنانے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بعد ازاں انسانی سمگلنگ کے خلاف آگاہی واک منعقد ہوئی جس میں طلباء سول سوسائٹی، پولیس ،متاثرین، اور ایف آئی اے حکام کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی، واک میونسپل کمیٹی چوک سے شروع ہوئی اور مختلف سڑکوں اور بازاروں سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال کے سامنے پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی، واک کے شرکاء بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انسانی سمگلنگ کے خلاف آگاہی فراہم کی گئی تھی ۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر انسانی سمگلروں کے ناسور کو جڑ سے ختم کر سکتے ہیں لہذا ہمیں اب اپنے دوست احباب اور معاشرے میں آگاہی پیدا کرنا ہو گی تاکہ اپنے خاندانوں کو اجڑنے سے بچایا جا سکے۔ اس موقع پر ایف آئی اے کے افسران نے انسانی سمگلنگ کے خلاف ڈی جی ایف آئی اے پاکستان راجہ رفعت مختار اور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ساؤتھ چوہدری منیر مسعود مارتھ کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا ۔
