0

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کا اجلاس، قیدیوں کی صحت کا تفصیلی جائزہ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈسٹرکٹ جیل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر عاطف علی وڑائچ ، سینئر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر خالق داد نسو آنہ ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد افتخار، پی اے فیصل نذیر ، جیل انتظامیہ، محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ایمرجنسی میڈیکل سپورٹ، جیل ہسپتال کی کارکردگی اور زیر علاج قیدیوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے جیل ہسپتال میں طبی آلات کی دستیابی بڑھانے، صفائی ستھرائی کے معیار میں بہتری ، مریضوں کے ریکارڈ کو مرتب کرنے سمیت دیگر ضروری ہدایات جاری کیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران سیکورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے جیل انتظامیہ سے بریفنگ لی اور مختلف بیرکس، کچن، فارمیسی اور ہنرمند اسیران پروگرام کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ جیلوں میں اصلاحی ماحول کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے قیدیوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری مہم کے تحت جیل میں پودا لگایا اور مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں