0

پولیس لائن ساہیوال میں جنرل پریڈ کا انعقاد ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال فاروق انور نے سلامی لی،پریڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں کا ٹرن آوٹ چیک کیا

(Publish from Houston Texas USA)

(رپورٹ :طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر پولیس لائن ساہیوال میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال فاروق انور نے پریڈ کا معائنہ کیا اور چاق و چوبند دستوں سے سلامی لی انہوں نے جوانوں کا ٹرن آوٹ چیک کیا اور اچھا ٹرن آؤٹ برقرار رکھنے والے افسران و جوانوں کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔جنرل پریڈ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔ مارچ پاسٹ کے دوران تمام دستوں نے بہترین نظم و ضبط اور مقررہ فارمیٹ کے مطابق اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن نے پریڈ کے دوران افسران و اہلکاروں کی تیاری، فزیکل فٹنس اور ڈسپلن کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ تربیتی سرگرمیوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔پریڈ کے اختتام پر ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس موبائلز کا معائنہ بھی کیا اور ان کی بہتر دیکھ بھال اور آپریشنل تیاری سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں