(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ضلع منڈی بہاءالدین کا دورہ کیااور ڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی کے ہمراہ گوجرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن امجد محمود گوجر ، ڈی ایس پی سید حسنات حسین شاہ ، ایس ایچ تھانہ او تھانہ گوجرہ غلام عباس ہاشمی، ایس ایچ او تھانہ قادر آباد انسپکٹر عدیل ظفر بوسال، ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر سلیم بخش تارڑ ، پی ایس او سب انسپکٹر ریاست علی جندران،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ راجہ حمزہ ایوب ، ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر ملک سیف علی اعوان ، ایس ایچ او تھانہ ملکوال انسپکٹر عمیر جاوید چٹھہ، ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل سب انسپکٹر مبشر لک اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں عوام الناس نے اپنے مسائل پیش کیے، جنہیں آر پی او گوجرانوالہ نے بغور سنا اور متعلقہ افسران کو عوامی شکایات کے فوری اور مؤثر حل کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر آر پی او گوجرانوالہ نے عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی اور پولیس کے عوام دوست کردار پر بھی زور دیا،بعد ازاں آر پی او گوجرانوالہ نے تھانہ گوجرہ اور تھانہ میانہ گوندل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانوں کے ریکارڈ، حوالات، صفائی ستھرائی، سروس ڈیلیوری اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا
