0

عدیل حیدر نے ہسپتال ملکوال کا اچانک دورہ کیا، مریضوں کی طبی سہولیات کا جائزہ لیا

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ملکوال کا اچانک دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر ملکوال غزالہ یاسین چدھڑ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ناصر وقار اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی،انتظامی معاملات سمیت مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اورضروری ہدایات جاری کیں،انہوں نے ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں سے ان کا حال احوال دریافت کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا،انھوں نے ہسپتال کے اچھے انتظامات پر ایم ایس کو شاباش دی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹرکرن ارشد اور اسسٹنٹ کمشنر ملکوال ڈاکٹر غزالہ یاسین چدھڑ کے ہسپتالوں کی موثر چیکنگ اور چیک اینڈ بیلنس کے بہترین نظام پر عمل درآمد پر ان کی کاوشوں کو سراہا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں عوام الناس کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کی24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،ضلع منڈی بہاوالدین کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بہترین اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں