0

منڈی بہاؤالدین: ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف نوید کی قیادت میں “کم بچے، خوشحال گھرانہ” پالیسی کی آگاہی مہم جاری

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

منڈی بہاؤالدین کے نئے ڈپٹی ڈائریکٹر/ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین محمد آصف نوید نے کہا ہے کہ سال 2025 کی طرح سال 2026 میں بھی محکمہ بہبود آبادی منڈی بہاؤالدین “کم بچے خوشحال گھرانہ” اور “بچے دو ہی اچھے” کی پالیسی پر گامزن رہتے ہوئے ضلع منڈی بہاؤالدین میں اپنی آگاہی مہم جاری رکھے گا،محمد آصف نوید نے منڈی بہاؤالدین میں چارج سنبھالنے کے بعد بیورو چیف روزنامہ سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، محمدآصف نوید نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہود اور آگاہی کے لئے بہت سے موضوعات پر گزشتہ پروگراموں میں مختلف گروپ میٹنگز اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس کی بدولت عوام تک آگاہی ممکن ہوئی اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئے اسی طرح رواں سال میں بھی محکمہ بہود آبادی منڈی بہاؤالدین عوام کی فلاح و بہود کے لئے کوشاں رہے گا، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف نوید کا مزید کہنا تھا کہ خوشحالی خاندان کی بنیاد قبل ازدواج مشاورت سے ہی ممکن ہے ،کم سنی کی شادیوں کے متعلق آگاہی سےمستحکم معاشرے کے آغاز،ازدواجی مشاورت کے ذریعے رشتے میں ہم آہنگی اور مضبوطی پیدائش میں وقفے کے طریقوں کی آگاہی اور فراہمی سےصحت مند اور مناسب خاندانوں کی تشکیل کی جانب قدم،خاندانی منصوبہ بندی کے ذریعے نسلوں کا روشن مستقبل،تخلیق،چھوٹے خاندانوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا،متواترن کنبے کے تصور سے خوشحال مستقبل کو فروغ دینا ،بیٹے اور بیٹیوں میں فرق مٹانا ، مساوات اور خواتین کی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے آگاہی کا سفر شروع کرنا اور ماں اور بچے کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے امکانات کا آغاز کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی دی جائے گی ۔ محمد آصف نوید نے کہا کہ شہریوں کو چائیے کہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرام “کم بچے خوشحال گھرانہ” پر عمل کریں اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں