0

“تحصیل پھالیہ میں امام مساجد کو اعزازیہ پے آرڈرز کی تقسیم، حکومتی ویژن کے تحت شفاف عمل جاری”

(Publish from Houston Texas USA)

( راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین عدیل حیدر کی خصوصی ہدایات کے مطابق تحصیل پھالیہ میں امام مساجد کو اعزازیہ پے آرڈرز کی تقسیم کا سلسلہ جاری،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل کی زیر نگرانی امام صاحبان کو سرکاری اعزازیہ بروقت اور شفاف طریقے سے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر امام حضرات نے اس حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کا شکریہ ادا کیا،یہ عمل نہ صرف دینی خدمات کے اعتراف کا مظہر ہے بلکہ معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کی ایک عملی مثال بھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں