(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عبدالرحیم شیرازی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 24 گھنٹوں کے دوران بھرپور اور مؤثر کارروائیاں،
4خطرناک اشتہاری ملزمان 10 ٹارگٹ افینڈرز اور عدالتی مفرور گرفتار، 33 سرچ آپریشنز کے دوران 2 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق ، مبینہ پولیس مقابلہ میں خطرناک اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اورڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی کی کمانڈرشپ میں ڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہاؤالدین نے 33 سرچ آپریشنز کیے گئے،2 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور انتہائی خطر ناک ڈکیٹ سے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 3 ملزمان مختلف مبینہ مقابلوں میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے اور 2 ملزمان فرار ہوئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس پوری طرح متحرک ہے 24 گھنٹوں کی کارروائی کے دوران ٹریفک پولیس نے بھی 652 افراد کے خلاف کارروائی کی اور319 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جرائم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے لیے بلا خوف و خطر سخت اقدامات جاری ہیں ۔
