0

ساہیوال میں زیرِ تعمیر دی ڈائیابیٹیز سنٹر “ذیابیطس ہسپتال” کی او پی ڈی کا افتتاح اور فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(Publish from Houston Texas USA)

(رپورٹ : طیب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)

فنڈ ریزنگ کی تقریب میں مخیر حضرات کے علاوہ مقامی و بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی آن لائن فنڈز جمع کروائے۔ ساہیوال میں زیرِ تعمیر دی ڈائیابیٹیز سنٹر (ذیابیطس ہسپتال) کی او پی ڈی کا افتتاح اور فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقادکیا گیا۔تقریب میں مخیر حضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی آن لائن فنڈز جمع کروائے۔ ہسپتال کی تکمیل کے بعد ساہیوال اور گرد و نواح کے عوام کو شوگر اور اس سے متعلقہ تمام بیماریوں کے علاج کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف موٹیویشنل اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے جبکہ مہمان مقرر اداکار و سماجی شخصیت سرمد کھوسٹ تھے، جنہوں نے اس فلاحی منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب میں چوہدری جاوید رشید، پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر ممتاز، صدر چیمبر آف کامرس شیخ عظمت سلیم، سابق صدر چیمبر آف کامرس کاشف ریاض، پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد احمد سمیت سماجی ، سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے معروف ڈاکٹرز بھی شریک ہوئے جن میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد خالد خان، اینڈوکرائنولوجسٹ ڈاکٹر اسجد حمید، ٹائپ سپیشلسٹ ڈاکٹر نزہت حمید، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر احسن نثار، نیفرولوجسٹ ڈاکٹر اسرار خان اور ڈاکٹر احمد خان شامل تھے۔ شرکاء نے ذیابیطس ہسپتال کے قیام کو ساہیوال کے لیے ایک اہم اور قابلِ تحسین فلاحی منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس کی جلد تکمیل کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کے بعد شہریوں کا مفت معائنہ بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں