(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لیفٹینیٹ (ر)سہیل اشرف نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر کے ہمراہ یونیورسٹی آف رسول کا تفصیلی دورہ کیا،جہاں انھوں نے جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا،دورے کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی رفتار،معیار اور مجموعی پیشرفت کا باریک بینی سےجائزہ لیاگیا،ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر برنے صوبائی سیکرٹری کو یونیورسٹی میں جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور ترقیاتی پیشرفت سے آگاہ کیا،صوبائی سیکرٹری سی اینڈ ڈبیلو لیفٹینیٹ(ر)سہیل اشرف کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف رسول مستقبل کے ہزاروں طلبہ کا علمی مرکز بننے جا رہی ہے اس لئےترقیاتی کاموں میں شفافیت ،معیار اور بروقت تکمیل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،انھوں نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی آف رسول کے ترقیاتی کاموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر اعلی معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے،ترقیاتی منصوبوں کو کوالٹی،سیفٹی اور ڈیزائن اسپیسفکیشنز پر ہر سطح پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے،تمام تکنیکی و انتظامی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ منصوبوں کی رفتار میں رکاوٹ پیدا نہ ہو
