0

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس، فروری 2026 کی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی برائے انسداد پولیو کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد،چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن ڈاکٹر ضیاء اللہ عباسی،اسسٹنٹ کمشنر ملکوال غزالہ یاسین چدھڑ ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل ،اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین لیفٹیننٹ اسفند یار ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد افتخار ،ڈپٹی ڈی ایچ او ملکوال ڈاکٹر عدنان ، ڈپٹی ڈی ایچ او منڈی بہاؤالدین میڈم ڈاکٹر مہوش ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد قاسم اورنگ زیب ،پی اے فیصل نذیر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں امسال 2026 کی پہلی 02 فروری سے شروع ہونے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں آئندہ پولیو مہم کے لیے تشکیل کردہ مانیٹرنگ پلان، ٹیموں کی تشکیل، ہائی رسک علاقوں کی نشاندہی، ویکسین کی دستیابی، ٹرانسپورٹ، سیکیورٹی انتظامات اور فیلڈ اسٹاف کی تربیت سمیت تمام انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں