(Publish from Houston Texas USA)
(سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف چمن)
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایک تفصیلی اور اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، دستیابی اور معیار کا جامع جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں DSP ، تحصیلدار، محکمہ خوراک، مارکیٹ کمیٹی، تاجر نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں میں باقاعدہ اور مؤثر چیکنگ کا عمل مزید تیز کیا جائے، گرانفروشی پر فوری جرمانے عائد کیے جائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ پرائس کنٹرول میکانزم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس مرتب کی جائیں گی اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہیلپ لائن اور فیلڈ ٹیموں کو
