(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین رضوان بشیر آغانے کہا ہے کہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی ، نکاسی آب، اسٹریٹ لائٹس ، ستھرا پنجاب اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، بیوروچیف سماء لاہور و نمائندہ پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رضوان بشیر آغا کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ فیلڈ میں متحرک ہے اور عوامی شکایات کا بر وقت ازالہ کیا جا رہا ہے،شہر کو صاف منظم اورخوبصورت بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے نظام میں میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں بلدیہ سے براہ راست رابطہ کریں، تا کہ فوری کارروائی ممکن بنائی جاسکے۔v
