0

ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا چنیوٹ میں دفاتر اور ڈائیگناسٹک لیبارٹری کا تفصیلی دورہ

(Publish from Houston Texas USA)

(میاں افتخار احمد)

جانوروں کی صحت و فلاح کیلئے ایکسرے، سرجیکل سہولیات اور ڈائیگناسٹک سسٹم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد: ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک چنیوٹ کے دفتر اور ڈسٹرکٹ ڈائیگناسٹک لیبارٹری کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع چنیوٹ ڈاکٹر عطا سبحانی نے انہیں تمام متعلقہ دفاتر، لیبارٹریز اور دستیاب سہولیات کا جامع معائنہ کرایا اور ضلع میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

دورے کے دوران ضلعی سطح پر دو بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مقامات کا انتخاب کیا گیا جن میں جانوروں کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی سطح پر ایکسرے اور سرجیکل (آپریشن) سہولیات کی فراہمی جبکہ ڈائیگناسٹک سہولیات کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے موجودہ انفراسٹرکچر کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو منصوبوں کے بروقت آغاز کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے جانوروں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور بہتر سرویلنس ممکن ہو سکے گی جس سے لائیوسٹاک سیکٹر کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک صوبائی پالیسی کے تحت کسانوں اور مویشی پال حضرات کو جدید اور معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل اقدامات کر رہا ہے تاکہ لائیوسٹاک کی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کے معاشی حالات میں بہتری لائی جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں