(Publish from Houston Texas USA)
( سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف کوئٹہ)
بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزراء ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ آئے کوئٹہ ائرپورٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال وزیراعلٰی میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر اعلی حکام نے انکا پرتپاک استقبال کیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار، رانا ثناء اللہ ،احس اقبال اور دیگر حکام بھی تھے گورنر ہاوس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے استقبال کیا اور وہاں پر انکو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف منصوبوں جس میں کراچی چمن قومی شاہراہ اور دانش اسکول کا افتتاح کیا وزیراعظم کو وزیراعلٰی میر سرفراز بگٹی ،گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے انکو صوبے کے مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی امن و امان کے متعلق کئے گئے اقدامات اور کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تجویز دی گئی بعد میں وزیراعظم شہبازشریف صوبے کے مختلف سیاسی جماعتوں صوبائی وزراء ارکان صوبائی اسمبلی و قومی اسمبلی سمیت حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں نے بھی ملاقات کی اس موقع پر وزیراعظم نے بلوچستان کی موجودہ حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے این ایف سی ایوارڈ کو برقرار رکھنے اور مزید تعاون جاری رکھنے پر زور دیا بلوچستان میں جاری دہشت گردوں کو ہمسایہ ملک سے سپورٹ حاصل ہے خیبر پختونخوا کے ساتھ یہاں پر بھی یہ دہشت گرد موجود ہیں لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ہمارے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز انکے خلاف جوان مردی سے مقابلہ کررہے ہیں جو کہ ہمارے فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر اس کی لیڈ کر رہے ہیں ہمیں ان کی صلاحیتوں پر فخر ہے اور پاک افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ہمارے ملک اور قوم کا نام بلند کیا اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کو شرکاء میٹنگ نے انکو مختلف مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی انہوں نے تمام مسائل حل کرنے کیلئے ہم ایک قوم کی طرح حل کریں گے
