(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب کارسپانڈنٹ منڈی بہاؤالدین)
چوہدری محمد منشا مانگٹ آف امریکہ کی صاحبزادی کی شادی کی پر وقار تقریب نہایت خوش اسلوبی اور روایتی انداز میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری اور معزز شخصیات کے علاوہ عزیز و اقارب اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب خوشیوں، دعاؤں اور محبت بھرے جذبات سے معمور رہی۔
اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، سابق سیکرٹری دفاع بریگیڈیئر (ر) اکرام الحق، صاحبزادہ محمد انس سعید، چوہدری طارق محمود مانگٹ، چوہدری محمد اقبال، چوہدری خالد محمود لالی، چوہدری اشرف نمبردار، چوہدری فیصل عمران مانگٹ، چوہدری سکندر حیات مانگٹ (امریکہ)، چوہدری ظفر اقبال مانگٹ، چوہدری شفقت نذیر مانگٹ خالد محمود مانگٹ سمیت دیگر معزز مہمانوں نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔
مہمانوں نے دلہن اور ان کے والدین کو اس سعادت بھرے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور نئی زندگی کے آغاز پر خوشیوں، کامیابیوں اور خوشحال مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ شادی بیاہ کی تقریبات معاشرتی اقدار، خاندانی رشتوں اور باہمی محبت کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہوتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر دلہن کی رخصتی نہایت جذباتی اور پُراثر ماحول میں عمل میں آئی، جہاں ہر آنکھ میں خوشی کے آنسواور ہر دل دعاگو نظر آیا۔ میزبان کی جانب سے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا گیا جبکہ شرکاء کی تواضع کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے، جسے مہمانوں نے بے حد سراہا۔
