(Publish from Houston Texas USA)
(سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف چمن)
ڈسٹرکٹ چمن سپرنٹنڈنٹ عبداللہ چیمہ نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن جس میں لیویز کو پولیس میں رپورٹ کرنے کی آرڈر کے بعد موصوف نے ضلع چمن کے مختلف لیویز تھانوں اور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے تھانہ جات میں موجود نفری، اسلحہ، ریکارڈ اور مجموعی سیکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔
ایس پی چمن نے تھانہ جات میں ڈیوٹی پر مامور (سابقہ لیویز) موجودہ پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور اپنے فرائض منصبی ایمانداری، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دینے کی ہدایات دیں۔
