(Publish from Houston Texas USA)
(میاں افتخار احمد)
فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ کی زیر نگرانی واسا فیصل آباد شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں 10 مقامات پر گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کے قیام کے لیے تیز رفتار اقدامات جاری ہیں، جن میں سے 2 ریچارج ویلز پر کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جبکہ باقی منصوبوں پر پلاننگ جاری ہے۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ہاکی اسٹیڈیم سوساں روڈ اور ملک پور میں زیر تعمیر گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کی سائٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے پراجیکٹس کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا۔ کمشنر نے واسا کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ مون سون سیزن سے قبل گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کی تعمیر ہر صورت مکمل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے بارشی پانی کی تیز رفتار نکاسی ممکن ہوگی جبکہ زیرِ زمین پانی کی سطح میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ کمشنر نے مزید کہا کہ آئندہ مون سون میں شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ واسا کی جانب سے 4 نئے سٹوریج ٹینکس کی تعمیر کے لیے بھی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں
