0

سید جمیل عباس نقوی مرحوم کی نمازِ جنازہ منڈی بہاؤالدین میں ادا، اعلیٰ سول و سرکاری شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

(Publish from Houston Texas USA)

(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)

سید تسنیم حسین نقوی المعروف پیر بگھے شاہ کے فرزند،سید تحریم عباس نقوی عرف پیر علی شاہ کے بڑے بھائی اور سید تسلیم عباس نقوی کے والد محترم سید جمیل عباس نقوی کا رضائے الہی سے انتقال ہو گیا ہے،مرحوم کی نماز جنازہ ٹیوب ویل کالونی منڈی بہاؤالدین میں ادا کی گئی،جس میں بانی ضلع حاجی محمد افضل چن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین رضوان بشیر آغا، ڈیس ایس پی عامر شاہین گوندل،ڈی ایس پی صدر سرکل سید حسنات حسین شاہ،راجہ محمد ایوب،ڈی ایس پی محمد طارق شفیع،فاؤنڈر چیئرمین چیمبر آف کامرس سید حیدر رضا نقوی،چوہدری راج بختیار گوندل،دیوان ارشد ادریس قریشی،سید عمران عرف گڈو شاہ،راجہ حمزہ ایوب،سید قسیم عباس نقوی،سید اشتر عباس نقوی،سید تسلیم عباس نقوی،سید مراتب علی نقوی،خواجہ ندیم عباس،سید ذعیم حیدر،سید امیم حیدرسمیت اعلی سول و سرکاری حکام،پولیس افسران تاجروں،صحافیوں،بنکاروں،سیاسی عمائدین اور شہریوں نے سیکنڑوں کی تعداد میں شرکت کی اور انھیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،مرحوم کے قل کا ختم آج مورخہ 24 دسمبر بروز بدھ دن 10 بجے ان کی رہائشگاہ حویلی پیر بگھے شاہ پر ادا کی جائیگی جس میں قرآن خوانی،فاتحہ خوانی،نعت خوانی اور تقاریر ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں