چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ کی رہائش گاہ آمد۔
ساہیوال(طیب حبیب خان بیورو چیف ساہیوال ڈویژن)
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ کی رہائش گاہ آمد۔ چیئرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ممبر پنجاب اسمبلی ملک محمد ارشد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ذکی چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔