شہید پولیس اہلکار عرفان حیدر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

کوئٹہ( سید سردار محمد خوندئی )

جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر بلوچستان سینیٹر
مولانا عبدالواسع اور آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر اور دیگر علماء کرام پولیس آفسران اعلی حکام سمیت جمیعت علماء اسلام کے اراکین نے نے گزشتہ روز المناک ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے پولیس سپاہی عرفان حیدر کے نمازہ جنازہ میں شرکت کی نمازہ جنازہ کے ادائیگی کے بعد شہید کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ اس موقع پر جمیعت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ عرفان حیدر ایک فرض شناس پولیس اہلکار تھا انکے اس دردناک اور المناک سانحہ پر انکے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور بلوچستان پولیس کو فرض شناسی کا متعارف ہیں پولیس سپاہی عرفان حیدر کو کوئٹہ پولیس لائن میں چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔