کندھار اور کابل شاہراہ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے

چمن( سید سردار محمد خوندئی ) سرحد پار سے آمدہ اطلاعات اور خبروں کے مطابق کابل اور کندھار کے بین الاقوامی شاہراہ پر ٹریفک کا ایک المناک سانحہ پیش آیا ہے ذرائع کے مطابق ایک گاڑی تین ٹینکر کی تھی جو دوسری گاڑی سے تیز رفتاری کے باعث ٹکرا کر تباہ ہوگی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ غزنی کے قریب علاقے میں پیش آیا ہے اس واقعہ میں اب تک دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں وہاں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہے اور تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ عملہ مصروف عمل ہے