جعلی اور نام نہاد صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اصغر خان اچکزئی
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ضلع چمن سمیت صوبہ بھر میں بیڈ گورننس اپنی انتہا کو چھو رہی ہے جعلی مینڈیٹ کے نتیجے میں براجمان نام نہاد حکمران ٹولہ ڈیلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا چمن میں بڑھتی بدامنی رہزنی ڈکیتی کا موجب ڈیورنڈ لائن سے متصل تجارت کی بندش ہے جان بوجھ کر پشتون وطن کو جرائم کی آماجگاہ کے طور پر پیش کیا جارہاہے منشیات کی بڑے پیمانے پر کاشت اور منشیات فروشی کے اڈے مسلح جھتوں کی بھرمار بدامنی انتہا پسندی سب کے سب حکومتی اور ریاستی چھتری تلے سرزد ہورہی ہے اس سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے سیاسی کارکنوں کو آواز بلند کرنی ہوگی بنیادی یونٹ تحصیل اور ضلع ذمہ داران بھرپور تنظیمی ربط کو اولیت دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نےعوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن کے ضلعی مجلسِ عاملہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت ضلعی صدر عبدالخالق حقمل نے کی اجلاس سے ضلعی صدر عبدالخالق حقمل رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر عبدالصمد اچکزئی سمیع اللہ خان ودیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق طویل بحث ومباحثہ ہوا جبکہ ضلع میں امن وامان کی ابتر صورتحال خراب طرز حکمرانی ڈیورنڈ لائن سے متصل تجارت کی بندش آمدورفت تاریخی کلتوری رشتوں پر قدغن حکمران اشرافیہ کی اقرباپروری واپڈا کی غیر اعلانیہ ناروا ظالمانہ لوڈ شیڈنگ چمن کوئٹہ شاہراہ پر بھتہ خوری پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا اجلاس میں تینوں تحصیلوں کی سطح پر جلد ورکرز تربیتی کنونشن ھوگا جس میں پارٹی کی صوبائی اور مرکزی ذمہ داران خصوصی شرکت کریں گے شیڈول کے مطابق 10 مئی بروز اتوار صدر تحصیل،17مئی بروز اتوار سٹی تحصیل جبکہ 7 جون بروز اتوار تحصیل ژڑہ بند میں ورکرز تربیتی کنونشن منعقد ہوں گے اعلان کردہ کنونشنز کی کامیابی کیلئے بنیادی یونٹوں سے قریبی رابطہ کیا جائیگا اور اس کے لئے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے چمن شہر میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال کے حوالے سے انتظامیہ کی کارکردگی پر شدید تنقید کی کہ امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث پورے ضلع بالخصوص چمن شہر میں سٹریٹ کرائمز کے واقعات میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے جبکہ بے روزگاری نے ضلع چمن کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے مقررین نے کہا کہ چمن شہر میں ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال موجودہ نااہل حکومت کی کرپشن پر مبنی حکمتِ عملی کا حصہ ہے چمن شہر میں واپڈا کی صورتحال نہایت ناقص ہے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے جبکہ دیہات میں گھنٹوں کے بجائے دنوں کے حساب سے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے عوام تنگ آ چکی ہے لہٰذا واپڈا حکام بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ فکر باچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کو ضلع بھر میں پھیلائیں گے جس کیلئے فعال اور منظم تنظیم پہلی شرط ہوگی