ٹورنٹو نے یوتھ کرکٹ ایکسیلنس کو گرینڈ ایوارڈ نائٹ کے ساتھ منایا
انٹرنیشنل کینیڈین یوتھ کرکٹ لیگ اور یاری کرکٹ لیگ کے زیرِ اہتمام ٹورونٹو کے “کراچی نہاری ریسٹورنٹ” میں ٹورنامنٹ میں کھیلنے والی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔

اس موقع پر انٹرنشینل کینیڈین کرکٹ لیگ کے پریذیڈنٹ جناب جاوید علی خان نے اپنے خطاب میں ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو ان کے شاندار کھیل پر مُبارک باد پیش کی اور لیگ کی جانب سے تمام کھلاڑیوں اور خصوصاََ نوجوانوں کو اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جناب جاوید علی خان اس موقعہ پر مارکھم ٹاؤن کے مئیر فرینک اسکار پتی ( Frank Scarpatti) کا ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے بھرپور تعاون کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اس موقعہ پر لیگ کے وائس پریذیڈنٹ جناب تسنیم خان نے بھی خطاب کیا اور رواں سال ہونے والے ٹورنامنٹ کے متعلق تفصیلات بتائیں آخر میں جیتنے والی ٹیم اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں
