راجہ محمد ایوب
ڈسٹرکٹ بیورو چیف
منڈی بہاؤالدین
حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر کو اعلی کارکردگی پر گریڈ 19 میں ترقی دے دی ،نوٹیفکیشن جاری ۔ گورنمنٹ آف پنجاب سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اعلی کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین عدیل حیدر PAS -41 کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دے دی ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ بیورو چیف سماء و نمائندہ پاکستان ٹیلی ویژن پی ٹی وی نیوز منڈی بہاؤالدین راجہ محمد ایوب نے ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر سے ملاقات کی اور انھیں گریڈ 19 میں ترقی ملنے پر مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضع رہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکریٹری پنجاب چوہدری زاہد اختر زمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پنجاب میں سرکاری افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دینے کے لئے بڑی باریک بینی سے جائزہ لیا اور میرٹ پر ترقی دینے کی منظوری دی ۔مجموعی طور پر 29 افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے ۔