ساہیوال میں تعلیمی اجلاس، معیار بہتر بنانے پر زور

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت

ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف سیکشنز کی کارکردگی، تعلیمی معیار اور مارننگ و ایوننگ کلاسز کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ساہیوال (طیب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف سیکشنز کی کارکردگی، تعلیمی معیار اور مارننگ و ایوننگ کلاسز کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی نے ادارے کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی سرگرمیوں اور انتظامی امور پر جامع بریفنگ دی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اساتذہ کا کردار نہایت اہم ہے۔ بعد ازاں کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے سکول کے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے نصاب اور تدریسی عمل کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ مزید محنت، لگن اور جدید تدریسی طریقوں کے ذریعے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھاریں۔ دورے کے دوران کمشنر نے سکول کی عمارت کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا اور بلڈنگ کی بروقت مرمت و دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی اداروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔