حاجی سراج الدین کاکڑ انتقال، چمن میں ہزاروں افراد کی شرکت

لالا حاجی سراج کاکڑ ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

حاجی سراج الدین کاکڑ کی علمی قومی سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی


چمن( سید سردار محمد خوندئی ) چمن کے ممتاز علمی استاد تاجر اور قبائلی شخصیت حاجی سراج الدین کاکڑ عرف لالا گزشتہ روز انتقال کرگئے مرحوم کو آبائی علاقے چمن میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ شیخ الحدیث مولانا حافظ محمد یوسف نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں چمن سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی قبائلی سماجی رہنماؤں سمیت تاجر برادری علماء کرام صحافیوں ڈاکٹرز وکلاء برادری نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مولانا حافظ محمد یوسف اور دیگر افراد نے انکی انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ لالا حاجی سراج الدین کاکڑ واقعی ایک شریف النفس انسان اور علاقے کے خیرخواہ تھے
مرحوم قبائلی مشر حاجی نورمحمد کاکڑ مرحوم کے فرزند چمن چمبر آف کامرس کے سابق صدر حاجی عمران خان کاکڑ حاجی کمال خان کاکڑ یونیسف کے سمیع اللہ کاکڑ اور کامران خان کاکڑ کے والد
چمن چیمبر اف کامرس کے سابق رینما حاجی عبدالقیوم کاکڑ مرحوم حاجی جمال ناصر مرحوم بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق چئیرمین حاجی سعید احمد تکو اسلم خان کاکڑ افغان کلب کے سابق کھلاڑی حاجی نعیم خان راکٹ سابق فٹبالر حاجی ظفر خا نتئ کے بھائی ڈاکٹر نقیب کاکڑ۔ڈاکٹر احسان کاکڑ کے چچا تھے
مرحوم حاجی سراج الدین لالا جوانی میں معروف سپورٹس مین اور درس و تدریس کے شعبے سے وابسطہ رہے اور ہزاروں شاگردوں کو علم کی روشنی سے منور کیا
حاجی سراج الدین کاکڑ چمن میں ایک بزرگ قبائلی سماجی شخصیت کے شہرت سے جانے جاتے تھے۔ مرحوم کی فاتحہ خوانی کالج روڈ انکی رہائش گاہ پر جاری ہے۔