چمن کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جے یو آئی کی شٹرڈاؤن ہڑتال مکمل کامیاب رہا
شٹرڈاؤن ہڑتال دینی مدارس کے خلاف کارروائی اور شہید شیخ ادریس کی المناک سانحہ پر کیا گیا
کوئٹہ/چمن( سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف ) جمیعت علماء اسلام صوبہ بلوچستان میں دینی مدارس اور بدترین امن و امان اور خیبرپختونخوا میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی بہمانہ سفاکانہ قتل کیخلاف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، نوشکی ڈھاڈر قلات زیارت خضدار ۔ قلعہ سیف اللہ سمیت بلوچ اور پشتون بیلٹ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر میں بدھ کے روز مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال عصر 5 بجے تک جاری رہا سرحدی شہر چمن میں حافظ عبدالظاہر صاحب کے مدرسہ سے ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ نکالا گیا مظاہرے کی قیادت ضلعی امیر مولانا عبدالمنان کر رہے تھے یہ مظاہرہ چمن شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا چمن فلسطین چوک پر ایک تاریخی جلسہ عام میں تبدیل ہوا جلسے سے مولانا عبدالمنان۔مولانا شراف الدین۔ مولانا مفتی محمد قاسم ۔ مولانا شمس اللہ ۔مولانا حافظ محمد یوسف۔مولانا محمد میر ۔ مولانا عبدالخالق خادم ۔ حافظ عبدالرازق ڈسٹرکٹ چئیرمین حاجی آمان اللہ اچکزئی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا مقررین نے بلوچستان صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اب انکو بلوچستان میں امن و امان کی گھمبیر صورتحال نظر نہیں آرہا تو عوام کی توجہ دوسری طرف کرنے کے لئے دینی مدارس پر حملہ آور ہوگئے دینی مدارس ہماری اولین ریڈ لائن ہے اسکی حفاظت اپنے خون سے کریں گے اور تاریخ گواہ ہے کہ انگریزی استعمار سے لیکر دنیا کے طاقتور طاقتور نے انکے خلاف پنجہ آزمائی کی لیکن اللہ کی نصرت سے شکست انکی مقدر بنی مقررین نے شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی بہمانہ قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امت کے درمیان سے جانا کسی تاریخی سانحہ سے کم نہیں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے قلعہ سیف اللہ میں تاریخی احتجاجی جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس عوام پر مہنگائی بیروزگاری کے خلاف اس سے اگلے مرحلے میں اس سے بھی سخت احتجاج کریں گے شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی بہمانہ سفاکانہ قتل کرنے والے انسان نہیں خیبرپختونخوا کی ناکام صوبائی حکومت ایک اعلٰی سطح کے شخصیت کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے تو عام عوام کا کیا حال ہوگا انکے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ورنہ جمعیت علماء اسلام اپنے اکابر کی دفاع اپنے جانوں پر کھیل کر کریں گے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 10 مئی کو کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ ہوگا اور وہاں سے آئیندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے