ایم کیوایم حیدرآبادکے سینئر کارکن سعید گدی شہید کے بھائی حمیدگدی اورصاحبزادے بابر گدی سے بانی وقائد الطاف حسین کا ٹیلی فون پر اظہارتعزیت

حراست کے دوران سعید گدی کے ماورائے عدالت قتل پراظہارافسوس
سعید گد ی شہید کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا، الطاف حسین
لندن۔۔۔ 5 جولائی 2026ء
*ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے حیدرآباد سینٹرل جیل میں حراست کے دوران ایم کیوایم حیدرآباد زون کے سینئربزرگ کارکن محمد سعید گدی عرف سعید مہاجرکے ماورائے عدالت قتل پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا اورٹیلی فون کرکے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ۔*
*جناب الطاف حسین نے سعید گدی شہیدکے چھوٹےبھائی حمیدگدی اور شہید کےصاحبزادے بابرگدی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے سعید گدی کی شہادت پر اپنی ، رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور تحریک کے تمام ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے دلی تعزیت کی ۔*
*انہوں نے کہاکہ سعید گدی شہید تحریک کے سینئر وفاپرست نظریاتی ساتھی تھے اورتمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود ثابت قدمی سے تحریکی جدوجہد کررہے تھے ۔ ظالموں نے انہیں بھی حیدرآباد کے پرعزم ساتھیوں کے ہمراہ جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیاتھا، جب وہ ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت گئے تو انہیں بھی اغواء کرکے لاپتہ کردیاتھا اورکئی دنوں بعد ان کی گرفتاری ظاہرکرکے انہیں جیل کسٹڈی کردیاتھا اوروہ اسیری کے دوران جاں بحق ہوگئے ۔*
الطاف حسین نے کہاکہ سعید گدی شہید کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا اوروہ تحریکی ساتھیوں کے ذہنوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔جناب الطاف حسین نے شہید کے بھائی اور صاحبزادے سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اورمیں دعا کرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ سعیدگدی کو شہادت کادرجہ عطا فرمائے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اورشہید کے تمام پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے ۔(آمین ثمہ آمین)
اس موقع پر سعید گدی شہید کے بھائی اور صاحبزادے نے جناب الطاف حسین سے دلی تشکرکااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ہمارا غم بانٹا ہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے۔*