ظفر چشتی ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ: ک
مالیہ تاجر اتحاد کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ سمیت تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوئٹہ جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر چوہدری کامران احمد نصرت نے کہا کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے اور ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ چوہدری کامران احمد نصرت نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات ہمیں کمزور نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہمارے ملک پاکستان کو کمزور کر سکتے ہیں۔ الحمدللہ ہماری پاک فوج نے اس دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا اور دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی عوام ہمیشہ ہماری فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ آخر میں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔