(Publish from Houston Texas USA)
(رپورٹ :۔طیب حبیب خان بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)
کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے ہمراہ سیف سٹی ساہیوال کا دورہ، سیف سٹی دفتر میں نصب مختلف کیمروں کی مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ لیا،سیف سٹی منصوبہ شہریوں اور طلبہ کے لئے انتہائی اہم ہے،تعلیمی اداروں کے باہر کیمروں کی تنصیب کا کام جلد مکمل کیا جائے ،ضلع بھر میں سکولوں اور کالجوں کے باہر سیف سٹی کیمرے نصب ہونے سے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید موثر ہو جائے گی اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی بر وقت نشاندہی اور تدارک ممکن ہو سکے گا،کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل-تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے ہمراہ سیف سٹی ساہیوال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سیف سٹی دفتر میں نصب مختلف کیمروں کی مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس ایس پی سیف سٹی انچارج ساہیوال رانا فواد نے کمشنر ساہیوال اور ڈی پی او کو سیف سٹی منصوبے کے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ساہیوال شہر میں نصب پانچ پینک بٹنوں کی تنصیب اور ان کی افادیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کمشنر ساہیوال نے پینک بٹن کے ذریعے کی جانے والی ٹیسٹنگ کال کا بھی عملی طور پر جائزہ لیا۔کمشنر اور ڈی پی او کو بتایا گیا کہ ساہیوال شہر میں اسکولوں اور کالجوں کے باہر سیف سٹی کیمرے نصب کیے جانے ہیں، جس کے بعد تعلیمی اداروں کے اطراف سیکیورٹی کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکے گا۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن تنویر غزالی نے اسکولوں اور کالجوں کے باہر کیمروں کی مجوزہ تنصیب کے بارے میں بریفنگ دی اور انٹرنیٹ مسائل سمیت دیگر درپیش رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے سیف سٹی منصوبے کو شہریوں اور طلبہ کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اسکولوں اور کالجوں کے باہر کیمروں کی تنصیب کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے اور تکنیکی مسائل کا بروقت کیا جائے تاکہ سیکیورٹی نظام مزید مو¿ثربنایا جا سکے-
