ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (مشرق وسطی) سفیر شہریار اکبر خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے آج دمشق میں شام کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی سے ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ سفیر خان نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ اور کثیر جہتی سطح پر تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل