وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شاہی دربار میں سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کی طرف سے دیئے گئے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ولی عہد نے ذاتی طور پر وزیراعظم کا خیرمقدم کیا اور انہیں ظہرانے تک پہنچایا۔ اس تقریب میں دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی بات چیت ہوئی۔ مشرق وسطیٰ کے اہم رہنما، سعودی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سعودی سول اور فوجی حکام بھی موجود تھے۔ پرتپاک استقبال اور خصوصی دعوت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتی ہے، جو وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو ظاہر کرتی ہے۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل