0

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکی کا دو روزہ سرکاری دورہ شروع کر دیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے کے آغاز کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کے لیے استنبول کے تاریخی ڈولماباہی محل پہنچ گئے۔

صدر ایردوان نے وزیر اعظم نواز شریف کا محل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔
صدر ایردوان وزیراعظم نواز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔
اعلیٰ سطحی وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں