0

وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات، جاری تعاون اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں