(Publish from Houston Texas USA)
(راجہ محمد ایوب بیورو چیف منڈی بہاؤالدین)
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن “ستھرا پنجاب مہم” کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین راجہ حیدر عباس اور چیف آفیسر رضوان بشیر آغا کے ہمراہ شہر کا طوفانی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل روڈ اور صدر بازار میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی عملے کی کارکردگی، کوڑا کرکٹ کی بروقت صفائی، سڑکوں پر صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ صاف، سرسبز اور صحت مند پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی صرف ایک مہم نہیں بلکہ قومی ذمہ داری ہے جس میں ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ شہریوں کا تعاون بھی اس مہم کی کامیابی کے لیے نہایت اہم ہے۔انہوں نے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے عمل کو مزید تیز اور فعال بنانے سمیت صفائی کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کی۔
